• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ غیر قانونی بھرتیاں، سابق چیئرمین ایس پی ایس سی و دیگر کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے سابق چیئرمین نور محمد سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ایک ہفتے میں ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے درخواست کی کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالتوں میں دائر درخواستوں کا ریکارڈ دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید