پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہوگا، انتخابات کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔