کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن میں 1 خاتون بھی شامل تھی جو بعدازاں علاج کے دوران انتقال کر گئی۔
ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود 7 منزلہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا جبکہ ملبے کے قریب جمع لوگوں کو ہٹانے کےلیے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں 6 خاندان رہائش پزیر تھے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمارت کو خالی کرنے کے لیے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں:.........