• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق قلات کے علاقے کلی عزیز آباد میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے  میں پولیس کانسٹیبل رب نواز جان بحق جبکہ ایک اہلکار فرید احمد زخمی ہوگیا۔

جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید