حیدرآباد میں 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔
گزشتہ روز حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے باعث شدید موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق حیدرآباد میں کل ایک گھنٹے کے دوران 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
پریٹ آباد اور لطیف آباد سمیت دیگر علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پانی کی نکاسی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ترجمان حیسکو کا دعویٰ ہے کہ حیدر آباد ضلع کے 153 فیڈرز میں سے 139 فیڈرز بحال کر دیے گئے ہیں