• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کا کام ہے، فیصل کریم کنڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کا کام ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ہارس ٹریڈنگ سے جان چھڑائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیشن سے متعلق خط مل چکا ہے، آج ہی ہم اپنے آفس سے اس خط کو پراسس کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت 5 سینیٹ نشستیں اپوزیشن کو دے اور 6 نشستیں خود لے، 35 آزاد ارکان ہیں، پھر ہم چھٹی نشست کے لیے بھی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سینیٹ کی چھٹی نشست بھی جیتیں، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام سے میری ملاقات ہوئی تھی، دونوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی سینیٹ الیکشن لڑیں گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 35 آزاد ارکان کسی جماعت کے نہیں، آزاد ارکان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں کہ کس جماعت کو ووٹ ڈالیں۔

قومی خبریں سے مزید