• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی میں گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس کو کے پی حکومت کی تحویل میں لینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔

عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، گورنر ہاؤس کی آئینی حیثیت ہے، صرف صدارتی آرڈر سے تبدیل ہوسکتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ مری میں پنجاب گورنر ہاؤس کی تبدیلی صدارتی فرمان سے ہوئی تھی، بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید