• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر آئی سی سی کی پابندی عائد

نیدرلینڈز کے فاسٹ بالر ویوین کنگما—فائل فوٹو
نیدرلینڈز کے فاسٹ بالر ویوین کنگما—فائل فوٹو

نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی۔

اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر ویوین کنگما پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ویوین کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر 3 ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو کے دوران ویوین کنگما کا سیمپل لیا گیا تھا۔

ویوین کنگما نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات مقابلوں کے دوران استعمال نہیں کیں۔

ویوین کنگما پر پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو چکا ہے۔ اس سے قبل 2022ء میں بھی آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر ویوین کنگما پر پابندی عائد کی تھی۔

ویوین کنگما کو افغانستان کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر سزا سنائی گئی تھی اور ان پر 4 میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ کنگما نے 31ویں اوور میں ناخن سے گیند کی شکل بگاڑی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید