سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت کی خبر پر افغان آل راؤنڈر محمد نبی ششدر رہ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے سری لنکا اور افغانستان میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد سرانگا ویلالاگے انتقال کرگئے۔
سری لنکن کھلاڑی کے والد کے انتقال پر جہاں فضا سوگوار ہوگئی اس خبر پر افغان آل راؤنڈر محمد نبی کو بھی اس کا شدید دکھ ہوا اور اس کا اظہار افغان آلراؤنڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ پر کیا۔
افغان کھلاڑی محمد نبی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’دنیتھ ویلالاگے اور انکے اہل خانہ سے انکے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں، مضبوط رہنا میرے بھائی۔‘
قبل ازین گزشتہ روز ابوظبی میں میچ کے دوران افغانستان آل راؤنڈر محمد نبی نے سری لنکن بولر دنیتھ ویلالاگے کو ایک اوور میں مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔