• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی  کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے، وہاں دو منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے، پھر اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ کے لیے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ، سیاسی جدوجہد الگ ، این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے مشترکہ طور پر لڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت وزیر اعلیٰ اور بحثیت پارٹی کارکن بھی کام کر رہا ہوں۔

سہیل آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے، اس صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس نہیں ، یہاں کام ہورہا ہے ، اس لیے پی ٹی آئی کو ووٹ ملتا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید