ایشیا کپ 2025ء کے سلسلے میں سُپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور بھارت ایک بار پھر دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
گزشتہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیے جانے پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔
اب کل بروز اتوار کھیلے جانے والے بڑے اہم میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو سے اس معاملے سے متعلق سوال کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے اس معاملے پر براہِ راست جواب دینے کے بجائے بات گول کر دی۔
ایک بھارتی رپورٹر نے جب سوریہ کمار یادیو سے سوال کیا کہ گزشتہ میچ میں بھارت نے بیٹنگ کے علاوہ باقی شعبوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی، کیا اگلے میچ میں بھی یہی توقع رکھیں؟ تو جواب دیتے ہوئے سوریہ کمار نے کہا کہ آپ کا مطلب گیند بازی کے شعبے میں اچھی کارکردگی؟ جی ہاں، ہم بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، اتنے بڑے اسٹیڈیم میں جب شائقین کا بھرپور ساتھ ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، ہم صرف ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔