ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلا جارہا یہ یہ میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا ٹاکرا ہے، گروپ لیول کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔