• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا بڑا نقصان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں ماہ شیڈول ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

آسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر گریس ہیرس بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔

خاتون پلیئر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پاؤں میں (calf strain) انجری ہوئی ہے۔

گریس ہیرس کی جگہ اب ہیتھر گراہم کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید