• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار اور ہسارانگا کی خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا پر چھا گئی

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد اور سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کے درمیان ایشیا کپ میچ کے بعد دوستی اور احترام کی جھلک نے شائقین کے دل جیت لیے، جبکہ بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو ’زیرو اسپورٹس مین شپ‘ قرار دے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بعد ابرار اور ہسارانگا کی خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ دونوں اسپنرز نے ایک دوسرے کی وکٹ کے بعد جشن منانے کا انداز بھی کاپی کیا، شائقین نے اس لمحے کو کرکٹ کی ’اصل خوبصورتی‘ اور ’بہترین اسپورٹس مین شپ‘ قرار دیا۔
























سوشل میڈیا صارفین نے مشورہ دیا کہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بالخصوص بھارتی ٹیم کو ابرار اور ہسارانگا کے فلیڈ میں مثبت رویے کو مثال بنا کر اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔












شائقین نے بھارتی ٹیم کے قومی ٹیم کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے پر بھی کڑی تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ جب بھارت نہ کھیل رہا ہو تو کرکٹ بہت خوبصورت لگتی ہے۔ ایک اور نے کہا کہ یہی ہے اصل کرکٹ، بھائی چارے اور عزت کے ساتھ محبت باٹنا۔

















صارفین کا کہنا تھا کہ ہم بھائی ہیں، یہ لمحہ دیکھ کر بہت اچھا لگا، بھارتی کھلاڑی اس لمحے کو محسوس نہیں کرسکتے کیونکہ بی جے پی نے ان کے دماغ کو ماؤف کر رکھا ہے۔

بعد ازاں، ابرار احمد نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہسارانگا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک بہترین بالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کے سابق کپتان دیمتھ کرونارتنے نے بھی اس موقع کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پاک لنکا میچ نے ثابت کردیا کہ کرکٹ صرف رنز اور وکٹوں سے بڑی چیز ہے، ابرار اور ہسارانگا نے خالص اسپورٹس مین شپ اور احترام کا مظاہرہ کیا۔

 قومی ٹیم اب 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید