• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلی کیسے ٹوٹی؟ وقار یونس نے کہانی سے پردہ اٹھا دیا


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر وقار یونس کی انگلی ٹوٹنے کی درد ناک کہانی سامنے آگئی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا تو وقار یونس نے اس منظر کو کمنٹری باکس سے دیکھتے ہوئے کہا ’اگر میری تمام 10 انگلیاں ہوتیں تو میں بھی وکٹ لینے کے بعد ہسارنگا کی طرح جشن مناتا‘۔

وقار یونس کے اس تبصرے نے مداحوں کو ان کے ساتھ بچپن میں پیش آیا ایک درد ناک حادثہ یاد دلا دیا۔

سابق کرکٹر کے ساتھ یہ درد ناک حادثہ ملتان کی ایک نہر میں کزنز کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے پیش آیا تھا۔

وقار یونس پل سے نہر میں چھلانگ لگانے کے لیے لوہے کی گرلز پر چڑھنے کے بعد اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکے اور پھسل کر نہر میں گر گئے، اس دوران ان کے ایک ہاتھ کی چھوٹی انگلی گرل میں پھنس کر کٹ گئی۔

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تھا اس وقت ان کی عمر 15 سال تھی اور اس حادثے کے باوجود بھی وہ ملک کے نامور فاسٹ بولرز میں شامل ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید