• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشانت شرما 17 سال پرانی پاکستانی مہمان نوازی کے آج بھی معترف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ایشانت شرما پاکستان کے گُن گانے لگے۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ناصرف 17 سال پرانی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی بلکہ پاکستانی کھانوں کے ذائقے کے بارے میں بتایا۔

2008 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران بھارتی اسکواڈ میں شامل سابق فاسٹ بولر ایشانت شرما بھی پاکستان آئے تھے۔

سابق کھلاڑی اُس موقع پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی میزبانی کے معترف نکلے۔


یوٹیوب پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایشانت نے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کا ماحول تو اب بنا ہے، پہلے تو ایسا نہیں تھا، ہم کھیلنے کیلئے پاکستان بھی گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برے نہیں، اصل میں بہت اچھے انسان ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں، ہمیں ان کے ساتھ بہت مزہ آتا تھا۔

کرکٹ میچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پریشر ہمیشہ ہی زیادہ ہی ہوتا ہے لیکن پہلے یہ پریشر بہت زیادہ ہوتا تھا کیونکہ اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق، انضمام الحق جیسے کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوتے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید