افغانستان کی فٹسال ٹیم نے تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
افغانستان نے میانمار کو 0-8 سے شکست دے دی، افغان ٹیم نے پہلے میچ میں مالدیپ کو 1-10 سے شکست دی تھی۔
افغانستان نے گروپ ایچ میں 6 پوائنٹس حاصل کیے، افغان ٹیم نے 18 گول اسکور کیے اور اس کے خلاف صرف 1 گول ہوا۔
اس کے ساتھ ہی افغانستان نے سرِفہرست رہتے ہوئے براہِ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
افغان ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کی کارکردگی نے کئی ایشیائی ممالک کوحیران کر دیا ہے، یہ کامیابی افغانستان کے لیے نیا باب ہے۔