• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد حبیب سری لنکن امیچر گالف کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستنای گالفر سعد حبیب—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستنای گالفر سعد حبیب—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے نوجوان گالفر سعد حبیب سری لنکن امیچرگالف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سری لنکا میں جاری 134ویں سری لنکن امیچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے گالفر سعد حبیب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سیمی فائنل میں سعد حبیب نے میزبان ملک سری لنکا کے ریشان الگاما کو شکست دی۔

سولہویں ہول پر 4 اسٹروکس کی برتری کے ساتھ پاکستانی گالفر نے کامیابی اپنے نام کی۔

میچ میں سعد حبیب نے بھرپور کھیل پیش کیا جس میں اُنہوں نے ساتویں ہول پر 1 شاندار ایگل اور اس کے علاوہ 4 برڈیز بھی اسکور کیں۔

فائنل میں سعد حبیب کا مقابلہ سری لنکا کے ایک اور گالفر چناکا پریرا سے ہو گا جو 36 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید