• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کا فائنل، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دے دیا۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شائقینِ کرکٹ مسلسل تیسرے اتوار کو دونوں ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے لیے کہا ہے کہ جو چاہیں کریں میں سب کچھ ہینڈل کرلوں گا۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی پیغام دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جو جذبہ دکھایا اس پر فخر ہے، ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانے۔

مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے، آج کا میچ بڑا شاندار ہوگا۔

واضح رہے کہ 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آرہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید