• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کا فائنل میچ: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی

ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شائقینِ کرکٹ مسلسل تیسرے اتوار کو دونوں ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہوسکتا ہے۔

فائنل میچ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں فٹنس مسائل بھی سنجیدہ نوعیت کے نہیں ہیں، فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ابھیشک شرما بھی مکمل فٹ ہیں۔

علاوہ ازیں تلک ورما کو بھی فائنل کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

آج کے میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جانتے ہیں فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بولرز اور فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آرہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید