ٹی 20 ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان سے مقابلے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان الیون کا مقابلہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بغیر کر رہی ہے، پلیئنگ الیون میں رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے آخری میچ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔
ہرشیت اور ارش دیپ کی جگہ رنکو سنگھ اور دوبے کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔