ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل میں ٹاس کے ساتھ ساتھ پری میچ اور پوسٹ میچ انٹرویوز بھی الگ الگ پریزنٹرز کریں گے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے انٹرویوز بھارتی میزبان کریں گے جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو پاکستانی پریزنٹرز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان کے انٹرویوز کے لیے روی شاستری کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی کپتان سے وقار یونس گفتگو کریں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ٹیم کو غیر جانبدار (نیوٹرل) پریزنٹر کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے یہ تجویز مسترد کر دی اور شرط عائد کی کہ ان کے کپتان کے تمام انٹرویوز ٹاس، پری میچ اور پوسٹ میچ صرف بھارتی پریزنٹر ہی کریں گے۔
اس فیصلے کے بعد طے پایا کہ پاکستانی کپتان کے انٹرویوز بھی پاکستانی پریزنٹرز ہی کریں گے۔
ایونٹ کی میزبانی ایشین کرکٹ کونسل کر رہی ہے اور اس فیصلے نے شائقین کی خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔