• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو، بھارتی کپتان

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔

سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا۔

پریس کانفرنس میں موجود ابھیشیک شرما نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید