• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ 

محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیئے، تقریب ٹرافی دیئے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے انفرادی ایوارڈز وصول کئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید