• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ فرحان کا تاریخی کارنامہ، بمرا کے خلاف منفرد ریکارڈ قائم

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

 پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے خلاف چھکا جڑ کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فرحان بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بنے، جبکہ مجموعی طور پر وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے بمرا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 3 چھکے لگائے ہیں۔

ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں فرحان نے بمرا کے خلاف 2 چھکے لگا کر ابتدا کی تھی، پہلا چھکا انہوں نے لانگ آن باؤنڈری کے اوپر کھیلا، جبکہ دوسرا شارٹ بیک فٹ اسکوائر کے اوپر سے مارا۔

ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں بھی فرحان نے بمرا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز اپنایا مگر پھر کور کے اوپر چوکا اور مڈ وکٹ کے اوپر ایک اور چوکا لگایا، اگلے ہی لمحے ایک شاندار چھکا لگا کر بمرا پر مکمل دباؤ ڈال دیا۔

اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں فرحان نے بمراہ کے خلاف 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے ہیں، جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید