• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ فائنل: صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف مسلسل دوسری نصف سنچری بنا لی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف مسلسل دوسری اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنا لی۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستانی اوپنرز نے نپے تلے انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 11 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنا لیے۔

صاحبزادہ فرحان نے 35 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے  اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے اس مرتبہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد محض بیٹ اٹھا کر خاموش انداز میں جشن منایا۔

بھارت کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے اپنی ففٹی مکمل کرنے کے بعد بلے کو بندوق کی طرح لہرا کر جشن منایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید