• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے 40سالہ شخص کی گردن سے چاقو نکال لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 40 سالہ شخص کی زندگی بچالی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران متاثرہ شخص کی گردن کے دائیں جانب چاقو گھس گیا تھا، چاقو بڑی خون کی شریانوں سے خطرناک حد تک قریب تھا۔

شعبۂ حادثات میں زخمی حالت میں آنے والے شخص 40 سالہ شخص کے فوری ٹیسٹ کروا کر کامیاب سرجری کی گئی اور چاقو گردن سے باہر نکال لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید