• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو کاڈیوک آف یارک کے خطاب سے دستبرداری کا اعلان

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو نےڈیوک آف یارک کے خطاب سے دستبردار ہونیکا اعلان کردیا، فیصلہ ان پر برسوں سے جاری الزامات، تنقیدوں اور جنسی اسکینڈل کے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔ کسی شاہی فرد کاڈیوک کا خطاب چھوڑنا صدی کا غیر معمولی قدم ،عوام کی اکثریت نے فیصلےکی حمایت کی۔ — برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اپنا شاہی لقب ڈیوک آف یارک مزید استعمال نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ ان پر برسوں سے جاری الزامات، تنقیدوں اور جنسی اسکینڈل کے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔ اینڈریو، جو بادشاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اور مرحومہ ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات شاہی خاندان کے کام میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید