الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو تحریک تحفظ آئین پاکستان رجسٹر کروانے کی درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں۔
ای سی پی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کون رجسٹر کرا رہا ہے؟ درخواست جمع کرانی والی تینوں پارٹیاں مکر گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے سامنے عہدیداران نے کہا کہ درخواست ہم نے جمع نہیں کرائی، درخواست پر ہمارے دستخط تک نہیں ہیں۔
اس پر ممبر ای سی پی نے کہا کہ درخواست کا فارنزک کروالیتے ہیں، اگر آپ نے غلط بیانی کی تو کرمنل کارروائی ہوگی۔
اس پر عہدیداران نے کہا کہ ہم موجودہ اپوزیشن اتحاد رجسٹر کرانے کی درخواست واپس لیتے ہیں، اس کیس کو بند کردیا جائے۔
تینوں جماعتوں نے رجسٹریشن کی درخواست واپس لینے کےلیے درخواست ای سی پی میں جمع کرادی ہے۔