امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم اتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 8.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا جس کے تحت دونوں ممالک اگلے چھ ماہ میں ایک، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
معاہدے کے مطابق نایاب معدنیات کی کم سے کم قیمت مقرر کی جائے گی جس کا فائدہ مغربی ممالک کی کان کنی کی صنعت کو پہنچے گا۔