حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالر شپ دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس انٹرن شپ سے ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی گریجویٹس اسکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کرسکیں گے۔ آئی ٹی گریجویٹ 4 سال میں ڈگری مکمل کر کے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔