اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17 نومبر کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔
آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے تو متبادل وزیراعظم ازخود منتخب ہوجاتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے متبادل وزیراعظم کا نام پیش کرنا لازم ہے۔
پیپلز پارٹی نے آج وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی، پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کےلیے فیصل راٹھور کا نام پیش کیا ہے۔