کراچی (محمد ناصر)موسیقی کو زندگی بنالیا، ملتان کازین بلوچ”پاکستان آئیڈل“میں جگہ بنا گیا ۔میوزک کے سب سے بڑے شو کیلئے ججز نے ملک بھر سے آئے اُمیدواروں میں سے 16 کا انتخاب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق”پاکستان آئیڈل“ کا ”گالا راؤنڈ“ اس وقت جاری ہے۔ میوزک کے سب سے بڑے شو کیلئے ججز نے ملک بھر سے آئے اُمیدواروں میں سے 16 کا انتخاب کیا ہے۔ اِن ابھرتے ہوئے ستاروں میں ملتان کے ”زین بلوچ“ بھی شامل ہیں جو اپنی بھرپور اسٹیج پرفارمنس اور دل چھو لینے والی آواز کے ذریعے پاکستان آئیڈل میں نمایاں مقام بنا رہے ہیں۔ پانچ بھائیوں اور دو بہنوں کے لاڈلے زین نے اس بار محض قسمت نہیں آزمائی بلکہ سنجیدگی، مسلسل محنت اور والدہ کی دعاؤں کے سائے میں ٹاپ 16 اُمیدواروں میں جگہ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ زین بلوچ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں موسیقی کو پسند نہیں کیا جاتا، مگر انہوں نے اپنے خواب کا دامن کبھی نہیں چھوڑا۔ زین نے ”جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موسیقی کو اپنی زندگی بنا لیا ہے۔ چھوٹے بڑے ہر اسٹیج پر گایا۔