• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے: ملک احمد خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے لیے بہت اچھے کام کر رہی ہیں، انسانی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہوں گے، سندھ اور بلوچستان کے وزارء اعلیٰ بھی صوبوں میں ترقی کے لیےکوشاں ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے، ایک ہی نظام ہے لوگوں کو مضبوط کرنے کے لیے، اختیارات بانٹنے سے ہی چیزیں بہتر ہوتی ہیں، ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے لیکن بات کرنے سے ہی مسئلہ حل ہوتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اے آئی اتنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہم اے آئی میں پیچھے نہ رہ جائیں، اے آئی کو گورنمنٹ اسکولوں کے کورس میں شامل کیا جائے۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ قصور کی فضا بہت آلودہ ہے وہاں سانس لینا مشکل ہے، قصور میں چند کاروباری افراد چند پیسوں کے لیے لوگوں کو موت بانٹ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید