• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی: چیئرمین این ڈی ایم اے

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں لیمپس، چٹائیاں، مچھر دانیاں، خشک دودھ، تیار کھانا اور ادویات شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کر رہے ہیں۔

ہائی کمشنر سری لنکا فریڈ سینویراتھنے نے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سری لنکا ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

فریڈ سینویراتھنے کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ پاکستان کا تعاون مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں طوفان کے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سری لنکا میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے مخصوص ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ سی 130 طیارہ امدادی ٹیم کے 47 ارکان بشمول 6.5 ٹن ضروری آلات لے کر سری لنکا پہنچے گا۔

قومی خبریں سے مزید