پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین قید تنہائی میں ہیں اور کسی قانون میں یہ جائز نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں اُن سے مزید ہدایات لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف قید تنہائی میں ہیں اور کسی قانون میں قید تنہائی جائز نہیں ہے۔