• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی شعبے کو ریلیف فراہمی، مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے برآمدی شعبے کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے تمام برآمدی مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ و ریونیو (ریونیو ڈویژن) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

فیصلے سے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے لیے سازگار ماحول فراہم ہوگا۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ لاگت میں کمی سے پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مجاز بینکوں کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید