• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے: بیرسٹر عقیل ملک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوائی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، تحفہ کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا۔

قومی خبریں سے مزید