• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت سے کیوں نہیں کھیلے گا؟ وجوہات سامنے آگئیں

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کے ٹی20 ورلڈکپ 2026ء میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی، پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جے شاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا ہے، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھر گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے فیصلے کرتے وقت ایک ملک کے لیے ایک اور دوسرے ملک کے لیے دوسرا معیار اپنایا جاتا ہے، یہ سب جانبداری پر مبنی ہوتا ہے لہذا احتجاج رجسٹرڈ کروانا ضروری تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید