• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کو خوشخبری سنا دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کو خوشخبری سنا دی۔

مصطفیٰ کمال نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کی درجہ بندی کم ہونے کا مسئلہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا، جس کے بعد قطر نے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے امتحان کی شرط ختم کر کے سابقہ حیثیت بحال کر دی۔

اُنہوں نے کہا کہ اب پاکستانی ڈاکٹرز ڈگری کے ساتھ براہِ راست قطر میں خدمات انجام دے سکیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 7 دہائیوں سے صحت کے حوالے سے صرف بلڈنگز بنانے پر توجہ رہی، مریض بننے سے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ہیلتھ کیئر کی بات آتی ہے تو صرف اسپتال بنانا ہی کافی نہیں ہوتا، ہمیں اپنے پیاروں کو مریض بننے سے روکنا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ 50 ہزار سے زائد طلبہ ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم ہوتے ہیں، میڈیکل کالجز میں نشستیں کم ہیں، طلبہ کا بیرونِ ملک رخ کرنے پر مجبور ہونا بحران کی علامت ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، حکومت میڈیکل کالجز میں سیٹس بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید