• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوگئے

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی 

اسلام آباد دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوگئے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علامہ بشارت حسین امامی نے بتایا کہ شہداء میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا، جس میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہوا، خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فوج کے دستوں اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید