بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔
پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹجک طریقے سے بنگلادیش کو جیت لیا۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان نے کمزور ہو کر بھی شرائط منوالی ہیں۔ یہ انڈیا کی بے عزتی ہے۔
بھارتی میڈیا میں حارث رؤف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا گیا۔
واضح رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔