چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا، ہم نے بنگلادیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ذاتی کوئی مقصد نہیں تھا، بنگلادیش کےلیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلادیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑی خیبر پختونخوا سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کام کر رہے ہیں، کرکٹ کے لیے اچھی خبریں دیں گے، تاکہ یہاں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، دہشت گردی کیخلاف سب مل کر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واقعہ میں کے پی پولیس نے اچھا کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے، ایپکس کمیٹی کی فالو اپ میٹنگ ہوئی ہے، میٹنگ کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔