• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کے ساتھ ویڈیو، کیا میرب علی نے سابق منگیتر عاصم اظہر پر طنز کیا؟

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے سابق منگیتر اور گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد ایک مبہم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جسے سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر پر طنز قرار دے رہے ہیں۔

میرب علی اور عاصم اظہر 3 سال سے زائد عرصے تک تعلق میں رہے، ابتدا میں اس جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ عاصم اظہر کی گلوکارہ و اداکارہ ہانیہ عامر سے علیحدگی کے فوراً بعد ان کی میرب سے قربت سامنے آئی تھی، جبکہ میرب اور ہانیہ ایک وقت میں قریبی دوست بھی سمجھی جاتی تھیں۔

3 سال تک منگنی برقرار رہنے کے بعد دونوں نے اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا جب علیحدگی کے کچھ ہی عرصے بعد عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی دوبارہ قربت کی افواہیں گردش کرنے لگیں، حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔

اسی دوران میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جسے صارفین نے عاصم اظہر پر بالواسطہ تنقید قرار دیا۔

 اگرچہ میرب نے براہِ راست کسی کا نام نہیں لیا، تاہم انٹرنیٹ صارفین نے اسے حالیہ واقعات سے جوڑ دیا۔

اداکارہ کی انسٹا اسٹوری  پر شیئر کی تصویر پر درج تھا کہ میری فکر نہیں کریں، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کریں جس کا حساب آپ پر بڑھتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آئے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ہانیہ کا تھا اور وہیں چلا گیا، دوسرے نے تبصرہ کیا آپ کو شکر گزار ہونا چاہیے کہ آپ نے اس زہریلے شخص سے جان چھڑا لی، جبکہ ایک اور صارف نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی، تمہارے لیے برا لگ رہا ہے۔

تاحال میرب علی یا عاصم اظہر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باقاعدہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید