• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ: دبئی سے آئی خاتون سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر کارروائی کر کے دبئی سے آئی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کر لیے۔

کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہوئی چاندی کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

چاندی کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کی جانب سے خاتون سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید