کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی نے لاکھوں روپے کا سونا اسمگل کرنے کے الزام میں ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے ،کسٹمز ترجمان کے مطابق قطرایئر لائن کی فلائٹ 604 سے کراچی پہنچنے والے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے پینٹ کے محتلف پاکٹس میں چھپائے گئے 22قیراط سونے کے بسکٹ برآمد ہو ئے جن کا مجموعی وزن 500گرام اور مالیت 48لاکھ سے زیادہ ہے ۔