• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ: خاتون جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہینِ عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسد اللّٰہ کو سزا سنائی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید