• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد  کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روز کی پابندی عائد کی ہے، یہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر  لگائی گئی ہے، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ان ڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید