چمن میں طورپل کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
چمن پولیس کے مطابق ملبے سے پانچ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، گیس سلنڈر دھماکے سے گھر کے متعدد کمرے گر گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کا ہے، سلنڈر دھماکہ لسی تقسیم کرنے کے دوران ہوا، بچے اور خواتین کی بڑی تعداد لسی لینے پہنچی ہوئی تھی کہ گھر کے کچن میں رکھا 20 کلو وزنی گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔