کوئٹہ میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 200 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی سی مہراللّٰہ بادینی نے کہا ہے کہ کچلاک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، پشتون آباد اسپنی روڈ، بائی پاس میں کارروائی کی ہے۔
گرفتار افراد کو بارڈر کی بندش کے باعث ڈی سی آفس میں ریلیف سینٹر میں رکھا ہے۔
یکم ستمبر 2025 سے اب تک ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افغانیوں کو واپس بجھوایا گیا ہے۔